Home sticky post 4 حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا اعلان

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے اسے بھی نجکاری کیے جانے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری بیان میں وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ موجودہ اگلے چار سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹور کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا ہے، نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، نجکاری کیے جانے والے اداروں میں پی آئی اے اور الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین بینکس فرسٹ وومن بینک، ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کی بھی نجکاری کی جائے گی، پاکستان انجیئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری لسٹ میں شامل ہیں، توانائی شعبے میں بجلی پیدا اور تقسیم کرنے والی 12 کمپنیاں اور امریکا میں روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کی لسٹ میں شامل ہیں۔

رکن اسمبلی بشیر خان نے سوال کیا کہ کون سے اداروں کی نجکاری مکمل ہوچکی ہے اور حاصل ہونے والی رقم کی تفصیل کیا ہے؟ اس پر پارلیمانی سیکریٹری آسیہ اسحاق نے جواب دیا کہ اکتوبر نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو جائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ روزویلٹ سے منفرد پراپرٹی آپ کو نہیں ملے گی، حکومت سوچ رہی ہے کہ جوائنٹ وینچر کے طور پر اس پر کام کرے، دوسری صورت میں حکومت روزویلٹ کو مکمل طور پر بیچنا چاہتی ہے۔

Share
Related Articles

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا

امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد...

شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب،بھارتی قوم اور افواج کا مورال مزید ڈاؤن ہوگیا

نئی دہلی:پاکستان سے بدترین جنگی شکست کے بعد بھارتی قوم سے خطاب...

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم ش نے معرکۂ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلیے...

ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا...