Home تازہ ترین قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قراداد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اجلاس کے دوران افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کےلیے کردار ادار کیا، ہم نے تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ قرارداد تیار کی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پاکستانی افواج کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرأت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، قوم نے تمام اختلافات سے بالا تر ہوکر قیادت کے پیچھے ایک آواز ہو کر اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

افواج نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف انتہائی ذمہ داری اور مناسب ردعمل سے دفاع کیا، یہ ایوان دھرتی ماں کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، یہ ایوان شہداء کی قربانی کو قومی فخر، اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دیتا ہے۔

ایوان ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کی حمایت کی، یہ ایوان علاقائی اور عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے،خطے میں دیرپا امن صرف سنجیدہ اور منظم مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرے، یہ ایوان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتا ہے، یہ ایوان پاکستان کے پانی کے حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا اہم جزو قرار دیتا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...