Home highlight اسلام آباد ہائی کورٹ کا روٴف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا روٴف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات روٴف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ روٴف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے۔
عدالت نے روٴف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے روٴف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی، روٴف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ روٴف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق روٴف حسن کینسر surviver ہیں جنہیں چیک اَپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر پر ایف آئی اے کا مقدمہ ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں، وکیل نے دلائل دیئے کہ محض مقدمہ درج ہونے پر کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات روٴف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...