Home highlight بھارتی فضائیہ نے رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی کو بڑا مالی دھچکا دے دیا

بھارتی فضائیہ نے رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی کو بڑا مالی دھچکا دے دیا

Share
Share

بھارتی فضائیہ کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران رافیل طیاروں کے استعمال سے اس کی کارکردگی پر اْٹھنے والے سوالات نے فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کو بڑا مالی دھچکا دے دیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 9.5 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 331 یورو سے کم ہو کر 299 یورو پرآ گئے، سرمایہ کاروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے جس کا براہ راست اثر کمپنی کے مالی استحکام پر پڑا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے ساتھ حالیہ تناوٴ میں رافیل طیاروں کی شمولیت اور بھارتی فضائیہ کی غلط حکمتِ عملی نے ان طیاروں کی افادیت پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
رافیل کی کارکردگی پرتنقید نہ صرف بھارت بلکہ دوسرے ممکنہ خریدارممالک میں بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے جبکہ چین کی طیارہ ساز کمپنی چینگڈو کے حصص میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...