Home sticky post 4 بھارت کیساتھ کشیدگی میں بروقت امریکی کردار کو سراہتے ہیں،سفیر رضوان سعید شیخ

بھارت کیساتھ کشیدگی میں بروقت امریکی کردار کو سراہتے ہیں،سفیر رضوان سعید شیخ

Share
Share

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی تعلقات سے عبارت ہے۔پاکستان بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران بروقت امریکی کردار کو سراہتاہے ۔
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوئی، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہو سکتے ہیں، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاک امریکا تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی تعلقات سے عبارت ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا...