Home تازہ ترین کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

Share
Share

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں۔پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ڈنر کریں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے ہم پاکستان اور بھارت کو تھوڑا قریب بھی لے آئیں، پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ڈنر کریں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا، امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا ایک تاریخی معاہدہ کیا، دونوں ملکوں کی لڑائی میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تنازع ختم کرنا بہت مشکل تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بڑھتی جا رہی تھی، ،مارکو روبیو نے جنگ بندی میں بہترین کام کیا، پاکستان اور بھارت کی قیادتیں مضبوط اور ذہین ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو کہا جھگڑا چھوڑیں کچھ تجارت کریں، دونوں دوستوں کو کہا نیوکلیئر میزائلوں کے بجائے تجارت کا سوچیں۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ کی شامی صدر سے سعودیہ میں ملاقات، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر زوردیا

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان...

بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند

لندن:برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے...

بلوچستان کے رکن اسمبلی اور پی پی رہنما جام مدد علی کی ریلی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر...

ن لیگ نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا

لاہور:مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے...