Home تازہ ترین پاکستان اور جاپان کے درمیان فیصل آباد میں سمارٹ واٹر میٹرز کے نفاذ کے لئے معاہدہ طے

پاکستان اور جاپان کے درمیان فیصل آباد میں سمارٹ واٹر میٹرز کے نفاذ کے لئے معاہدہ طے

Share
Share

اسلام آباد :پاکستان اور جاپان کے درمیان فیصل آباد میں سمارٹ واٹر میٹرز کے نفاذ کے لئے معاہدہ ہوگیا۔جاپانی حکومت 510 ملین جاپانی ین (3.50 ملین ڈالر) کی گرانٹ کے تحت فیصل آباد میں 8000 سمارٹ واٹر میٹرز لگانے میں معاونت کرے گی۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی و سماجی ترقیاتی پروگرام کے معاہدے پرباقاعدہ دستخط ہوگئےجس کے تحت جاپان کی حکومت فیصل آباد شہر میں سمارٹ واٹر میٹرز لگانے میں مدد فراہم کرے گی۔

معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز جبکہ جاپانی حکومت کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیر اکاماتسو شوئچی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ پروگرام کے مطابق جاپانی حکومت 510 ملین جاپانی ین (3.50 ملین ڈالر) کی گرانٹ کے تحت فیصل آباد میں 8000 سمارٹ واٹر میٹرز لگانے میں معاونت کرے گی۔

یہ سمارٹ میٹرز واسا فیصل آباد کو پانی کی فراہمی،طلب اور مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے میں انتہائی کارگر ثابت ہوں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ اس خصوصی تعاون پر جاپانی حکومت اور عوام کےشکر گزارہیں اور اس منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

جاپانی سفیرنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے جاپانی حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...