Home sticky post پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے،مریم نواز

پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے،مریم نواز

Share
Share

کالا شاہ کاکو: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی۔پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے۔
کالا شاہ کاکو میں گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو، قوم پر فخر ہے، پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، قوم نے افواج پاکستان کی سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالا، پاک افواج زندہ باد تو پاکستان زندہ باد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بنیان مرصوص کے تحت بھارت کو شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ صرف سرحدوں کی نہیں نظریات اور جذبے کی جنگ تھی، پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے، نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی، نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو خوشحالی ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنے میں ا?یا، مہنگائی میں کمی سے بازاروں میں اشیائے خورونوش سستے داموں مل رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں ا?ئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسان کو زرعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں، زرعی شعبے کی ترقی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی، کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال ہوگا، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جس نے 10 ایکڑ پر گندم لگائی اسے فی ایکڑ 5 ہزار کے حساب سے 50 ہزار دیئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے اخبارآج لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ایک معجزہ بن گئی ہے، ایک ہزار کسانوں کو مبارکباد جنہوں نے تاریخی گندم اگائی، آج انہیں مفت ٹریکٹر مل رہا ہے۔
کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کو 10 کے وی سولر سسٹم پر 95 فیصد جبکہ 15 کے وی سولر سسٹم پر 90 فیصد سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد، بیج اور سپرسیڈر پر سبسڈی دی گئی، زرعی مالز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جہاں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے، پہلے مرحلے میں 9500 گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہم کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں 150 ارب روپے کی لاگت سے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، ساڑھے 7 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Share
Related Articles

پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہوگا،بھارتی آبی جارحیت پر بلاول بھٹو کا دو ٹوک موقف

واشنگٹن :پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کاواشنگٹن کے...

پاکستان امن کا خواہش مند ، مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

نیویارک:پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر...

کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ...

وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور...