Home sticky post 3 روس کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،لاکھوں ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر

روس کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،لاکھوں ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر

Share
Share

ماسکو:روس کے خطے مشرقی سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
مقامی حکام نے آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا، اس وقت 49 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
روسی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 14 لاکھ ہیکٹر زمین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جو امریکا اور کینیڈا میں اس سال مجموعی طور پر جلنے والے رقبے سے 3 گنا زیادہ ہے۔
مارچ کے وسط سے اب تک اس علاقے میں 174 بار جنگلات میں آگ بھڑک چکی ہیں، جس میں سے 90 فیصد انسانی غفلت کے باعث لگیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے باعث روس میں معمول سے پہلے یعنی مارچ میں ہی آگ بھڑکنے کا آغاز ہو گیا تھا جبکہ ماضی میں یہ مئی سے شروع ہوتی تھی، خشک اور گرم موسم نے حالات کو اس قدر نازک بنا دیا ہے کہ معمولی چنگاری بھی وسیع تباہی کا باعث بن رہی ہے۔
یورپی موسمیاتی سروس Copernicus کے مطابق آگ کے دھویں نے ہزاروں میل دور تک فضائی آلودگی پھیلائی ہے، اور اس کا اثر بیجنگ اور کورین جزیرے تک محسوس کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...