Home sticky post 6 اداکار حنا طارق کو مداحوں نے عائزہ خان کا مشابہ قرار دے دیا

اداکار حنا طارق کو مداحوں نے عائزہ خان کا مشابہ قرار دے دیا

Share
Share

کراچی:ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کو مداحوں نے صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کی مشابہ قرار دے دیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹار عائزہ خان اپنی خوبصورتی، اسٹائل اور لاجواب اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں، ان دنوں وہ جیو ٹی وی کے ڈرامہ ہمراز میں جلوہ گر ہیں۔

دوسری طرف نئے چہروں میں ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے اپنے ایک مشہور ڈرامے کے ذریعے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ان کی اداکاری، معصوم صورت اور علی انصاری کے ساتھ جاندار کیمسٹری نے ناظرین کو کافی متاثر کیا ہے۔

عائزہ خان شہرت کے باوجود پڑھنا کیوں چاہتی ہیں؟

حالیہ دنوں میں حنا طارق خبروں کی زینت کسی اور وجہ سے بھی بنی ہوئی ہیں اور وہ یہ کہ اداکارہ کافی حد تک عائزہ خان سے مماثلت رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں سمجھا یہ عائزہ خان ہیں، بعد میں پتا چلا نئی اداکارہ ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے دونوں بہنیں ہوں، چہرے کے تاثرات اور اسٹائل بالکل ملتے ہیں، حنا طارق میں عائزہ خان کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔

حنا طارق اور عائزہ خان کی مماثلت سے مداح حیران
اگرچہ کچھ لوگوں نے اختلاف کیا اور کہا کہ دونوں کی خوبصورتی اپنی اپنی جگہ ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج...

کے پی حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی...

بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کے باعث ناکام،مدار میں نہ پہنچ سکا

نئی دہلی: بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہو...

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست

راولپنڈی:پی ایس ایل10 کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور...