Home تازہ ترین بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کے باعث ناکام،مدار میں نہ پہنچ سکا

بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کے باعث ناکام،مدار میں نہ پہنچ سکا

Share
Share

نئی دہلی: بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہو گیا، مدار میں نہ پہنچ سکا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کے نئے سیٹلائٹ EOS-09 کو زمین کے مدار میں بھیجنے کا مشن اس وقت ناکام ہو گیا، جب لانچنگ کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی پیش آئی، سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے صبح روانہ کیا گیا تھا۔

اسرو کے سربراہ وی نارائنن نے بتایا کہ تیسرے مرحلے کے دوران راکٹ کے موٹر کیس میں چیمبر پریشر کم ہو گیا، جس کے باعث مشن کو مکمل نہیں کیا جا سکا۔

اسرو کا شمار دنیا کے ان فعال خلائی اداروں میں ہوتا ہے، جو 1960 کی دہائی سے خلائی تحقیق میں مصروف ہیں، بھارت اب تک درجنوں ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج چکا ہے۔

2014 میں بھارت نے مریخ کے گرد کامیابی سے اپنا پہلا مشن مدار میں داخل کر کے عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2019 میں چاند پر لینڈنگ کی پہلی کوشش ناکام ہونے کے بعد بھارت نے 2023 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار چاند کے جنوبی قطب کے قریب اپنا خلائی جہاز اتارنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...