Home تازہ ترین کے پی حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ

کے پی حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ

Share
Share

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس حوالے میں تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

اپنے دفتر سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیربرائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تمام سرکاری دفاتر، کالونیوں اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ مون سون سیزن میں بھرپور شجرکاری مہم شروع کی جائے گی جس میں درمیانے قد کے مقامی پودوں کو ترجیح دی جائے گی۔

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شجرکاری کی رپورٹ خود تیار کرکے جمع کرائیں۔ یہ مہم ”اپنی مدد آپ” کے تحت چلائی جائے گی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے تمام اداروں سے اس نیک اقدام میں فوری اور اجتماعی عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...