Home sticky post 2 ملکی معیشت کو استحکام دینے میں آئی ٹی کا بڑا کردار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

ملکی معیشت کو استحکام دینے میں آئی ٹی کا بڑا کردار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

Share
Share

کراچی :گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو استحکام دینے میں آئی ٹی کا بڑا کردار ہے، آئی ٹی سیکٹر سے رقوم کی ادائیگیوں میں توازن بہتر ہوا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال قبل معیشت کو بڑے چیلنجز تھے، مہنگائی اور بیرونی کھاتے بڑے مسائل تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل میں مہنگائی 0.3 فیصد کئی دھائیوں میں کم ترین ہے، ہم نے ساری ادائیگیاں کی ہیں۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ قرض 2 ارب ڈالرز کم کیا ہے اور زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالرز بڑھائے، ورکرز ترسیلات میں 8 ارب ڈالرز کا اضافہ کیا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی کے 450 اجلاس ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روایتی بینکوں کو اسلامی بینکاری پر منتقلی کا منصوبہ دے دیا ہے، افرادی قوت کی تربیت کی جا رہی ہے، اسلامک بینکاری کا قانونی فریم ورک مہیا کیا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...