Home تازہ ترین حماس کا کینیڈا، فرانس اور برطانیہ کی اسرائیل کو وارننگ کا خیر مقدم

حماس کا کینیڈا، فرانس اور برطانیہ کی اسرائیل کو وارننگ کا خیر مقدم

Share
Share

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کینیڈا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر حملے روکنے کی وارننگ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنی جارحانہ کارروائیاں نہ روکیں تو اس پر ” پابندیاں” عائد کی جا سکتی ہیں۔
حماس نے تینوں ممالک کے اس موقف کو بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
بیان میں مغربی ممالک نے حالیہ دنوں میں اسرائیلی حکام کی جانب سے اختیار کی گئی نفرت انگیز زبان پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا، جس میں فلسطینی شہریوں کی زبردستی نقل مکانی کی بات کی گئی تھی۔
تینوں ممالک نے واضح کیا کہ “مستقل جبری نقل مکانی بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے” اور اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی مسلسل زمینی اور فضائی کارروائیوں نے غزہ کو مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اب تک 53,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی ہے، جبکہ تقریباً 2.3 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں-

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...