Home تازہ ترین آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت ،بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے لگیں

آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت ،بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے لگیں

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بےنقاب ہوگئی،آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے لگیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق10 مئی 2025ءکے بعد بھارت کے مختلف نامی اور بے نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دیں بھارتی سپانسرڈ کالعدم بی ایل اے کے ذریعے بھارت، بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے میں سرگرم ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کاکہناہے کہ 21 مئی کو خضدار میں بی ایل اے کا اسکول بس پر بزدلانہ ، خودکش حملہ اسی سازش کی کڑی ہےدہشتگرد حملے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید، جبکہ متعدد بچے شدید زخمی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق مودی حکومت بھارتی عوام کی اپنی شکست سے توجہ ہٹانے کے لئے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی متعدد پریس بریفنگز میں بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد منظر عام پر لائے جا چکے ہیں۔بھارتی حکومت کے زیر سرپرستی ریاست راجستھان میں پاکستان میں دہشتگردوں کی تربیت کیلئے 21 کیمپ موجود ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کاکہناہے کہ بھارتی جاسوس کلبھو شن یادیو کا پاکستان میں دہشتگردی کی سہولت کاری کا واضح اعتراف موجود ہے۔جعفر ایکسپریس حملہ میں دہشتگرد بھارتی سہولت کاروں سے افغانستان میں را بطے میں تھے۔بھارت کی سیاسی قیادت اور بھارتی میڈیا پاکستان میں بی ایل اے جیسےدہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کاکہناہے کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔بھارت سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان بھارتی دہشتگردی کی ہر شکل کو پاکستان سے جڑ سے اکھاڑ کر رہے گا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...