Home sticky post محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم لانچ کردی

محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم لانچ کردی

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم لانچ کر دی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ آگاہی کیلئے خصوصی اینیمیشن سیریز کی پہلی قسط جاری کر دی ہے، مہم کم سن بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے شروع کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر یا باہر جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے، بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمے داری ہے، آگاہی مہم بچوں کو بدسلوکی اور جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوگی۔
سیکرٹری داخلہ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو بچوں کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ نے اس سے قبل گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے آگاہی کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ لکھا ہے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...