Home sticky post 5 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی میڈیا کے نشانے پر آگئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی میڈیا کے نشانے پر آگئے

Share
Share

نئی دہلی:پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست اور جنگ بندی کے بعد عالمی سطح پر بھارتی دوغلا پن کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنا اہم کردار تسلیم کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومتی حلقے شدید برہم ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی امن کوششوں کا کریڈٹ لینے پر بھارتی میڈیا نے انہیں "جھوٹا” اور "غیر ذمہ دار” قرار دیا جبکہ بھارت نے امریکہ سے ثالثی کی درخواست کے باوجود اب ان کے خلاف منفی مہم چلائی ہے۔ بھارتی اینکر ارناب گوسوامی نے ٹرمپ کو "غیر سنجیدہ، جھوٹا اور توجہ کا بھوکا” قرار دیا، حالانکہ جنگ کے دوران وہ امریکہ کو "اسٹریٹیجک پارٹنر” کہہ چکے تھے۔

بھارت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے امریکہ پر مختلف الزامات عائد کیے ہیں جن میں WTO میں شکایت، امریکی صحافیوں پر قدغن اور امریکی ٹیرفس کو "غیر منصفانہ” قرار دینا شامل ہے۔ بھارتی میڈیا اور دفاعی تجزیہ کار عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی شکست اور کمزوری کو چھپانے کے لیے اب امریکہ کو بھی دشمن سمجھنے لگا ہے اور بوکھلاہٹ میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، چاہے اس کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کو نشانہ بنانا پڑے۔

یہ صورتحال بھارت کی داخلی کمزوریوں اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کی واضح علامت ہے۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...