Home sticky post 3 پاکستان اور عالمی ادارۂ خوراک کے مابین موسمیاتی ہم آہنگ شراکت داری پر اتفاق

پاکستان اور عالمی ادارۂ خوراک کے مابین موسمیاتی ہم آہنگ شراکت داری پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے آج اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک (WFP) کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ کوکو اُشیاما سے ملاقات کی۔

ملاقات کا بنیادی مقصد پاکستان اور WFP کے درمیان آئندہ پانچ سال کے فریم ورک کے تحت موسمیاتی تناظر میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

اس ملاقات میں پاکستان میں بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ (STUNTING) کے سدباب کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں خاص طور پر ان چار بنیادی عوامل (“4CS”) پر توجہ مرکوز کی گئی جو اس مسئلے کی جڑ ہیں۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے مؤثر پالیسی پر مبنی اقدامات اور مشترکہ منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، جن کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمت عملی کو مقامی سطح پر نافذ کیا جا سکے، بالخصوص ان علاقوں میں جہاں غذائی قلت اور موسمیاتی خطرات زیادہ ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...