Home sticky post 5 سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے ،ترجمان بلوچستان حکومت

سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے ،ترجمان بلوچستان حکومت

Share
Share

کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہاہے کہ سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے ۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں ۔حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔اے ڈی سی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے ۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہے کہ ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایماء پر کارروائی کی ہے۔ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے ۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...