Home تازہ ترین پاکستان کا بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان کا بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہب سے بالاتر ہوکر تمام مذاہب کے شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔
پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہب سے بالاتر ہوکر تمام مذاہب کے شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے۔
ترجمان نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر،امتیازی کارروائیوں اور ریاستی مداخلت کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کے لئے سنگین تشویش کا باعث ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے وقت میں جب تحمل اور مفاہمت کی سخت ضرورت ہے،سیاسی اور نظریاتی مقاصد کے لئے مذہبی منافرت کو دانستہ طور پر اکسانا عالمی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی اور علاقائی استحکام اورہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...