Home sticky post 5 حج آپریشن کا آج آخری روز،سرکاری سکیم کے تحت 86 ہزار 955 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

حج آپریشن کا آج آخری روز،سرکاری سکیم کے تحت 86 ہزار 955 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد:عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے آپریشن کا آج آخری روز ہے۔

سرکاری حج سکیم کے تحت 86 ہزار 955 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے، حج فلائٹ آپریشن کے آخری روز چار پروازوں سے 1305 عازمین مکہ مکرمہ پہنچیں گے جبکہ حج آپریشن کی تکمیل پر حجاز مقدس پہنچنے والے پاکستانی سرکاری عازمین کی تعداد 88 ہزار 260 ہوگی۔

حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوا،مجموعی طور پر 342 پروازیں چلائی گئیں حج آپریشن 33 روز جاری رہا، ابتدائی 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا، نجی سکیم کے تحت 22 ہزار 75 پاکستانی عازمین کو سعودیہ پہنچے۔

دوسری جانب قومی، نجی اور سعودی فضائی کمپنیوں نے عازمین کو پہنچانے کے آپریشن میں حصہ لیا، نجی حج سکیم کے تحت 25 ہزار698 پاکستانی حج ادا کریں گے، منی عرفات میں خیموں کی تنصیب اور دیگر انتظامات آخر مراحل میں داخل 470 حج ناظمین متعین، ہر ناظم 188 پاکستانی عازمین کی مدد و رہنمائی کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...