Home sticky post 5 آپریشن سندور کی ناکامی، کانگریس رہنما ءکی مودی پر کڑی تنقید

آپریشن سندور کی ناکامی، کانگریس رہنما ءکی مودی پر کڑی تنقید

Share
Share

بھوپال: پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارتی حکومت اور وزیراعظم مودی تاحال حزب اختلاف کی جماعتوں کی تنقید کی زد میں ہیں۔ مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر جیتو پٹواری نے وزیراعظم مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جیتو پٹواری نے اپنے بیان میں کہا کہ “مودی جی آپ سندور کی بات کرتے ہیں! آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے؟”

انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ “آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ بالا گھاٹ میں درندے رات بھر چار بیٹیوں کی عصمت دری کرتے رہے؟ جس طرح کی عصمت دری کی باتیں اب ہوتی ہیں، کیا آپ نے پہلے کبھی ایسی باتیں سنی ہیں؟”

انہوں نے وزیراعظم پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا، “مودی آپ بھوپال میں سندور کی بات کر رہے ہیں جبکہ آپ کے وزیر اعلیٰ وزیر داخلہ بھی ہیں۔ ان بہنوں کے اعتماد کا کیا ہوا؟ آپ اس کا جواب کیوں نہیں دینا چاہتے؟”

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...