Home تازہ ترین بانی پی ٹی آئی کو کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں،علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کو کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں،علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں تاہم عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ لو اور کچھ دو بیان میں کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کے تحت ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں میں نے کہا تھا آپ بتائیں آپ ان تین چیزوں میں کیا لینا چاہتے ہیں، میں نے کہا تھا اسٹیبلشمنٹ ان تین چیزوں میں سے کیا چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ خود بتائے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں، مذاکرات کرنے والے چاہتے ہیں کہ بانی GIVE UP کریں، بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں اسٹیبلشمنٹ کہہ رہی ہے آپ اپنے لوگوں کیلئے آواز نہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیس میں 27 نومبر کو درخواست ضمانت دائر ہوئی ہے، مجھے اس بات کی سزا دی جارہی ہے کہ میں بانی کا پیغام لوگوں تک پہنچا رہی ہوں، مجھے 42 کیسز میں نامزد کیا گیا ہے، جب سے بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے ہر طرف خبریں چل پڑی ہیں 5 جون کو رہا ہورہے ہیں اور جب بھی کال آتی ہے بانی کی رہائی کی باتیں بھی شروع ہوجاتی ہیں۔
علیمہ خان نے بتایاکہ بانی نے کہا ہے عمر ایوب تحریک کی ساری ذمہ داری سنبھالیں گے، سلمان اکرم راجہ پارٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی اپنی ٹیم تبدیل کرتے رہتے ہیں، بانی نے پہلے کہا تھا وہ بطور چیئرمین تحریک کو لیڈ کریں گے مگر انہیں بتایا گیاکہ بطور چیئرمین آپ ایسا نہیں کرسکتے اس میں تکنیکی مسئلہ ہے تو بانی نے کہا وہ پیٹرن ان چیف بن جاتے ہیں، بنیادی طور پر عمران خان خود احتجاجی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان کی بہن نے کہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر کیس کی اہم تاریخ ہے، اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو یہ ستمبر تک چلا جائے گا، ہم دعا کرتے ہیں اللہ سے ہی اب امید ہے، لوگ پلاننگ کرتے ہیں مگر اللہ کے پلان کے آگے انسانوں کا کوئی پلان نہیں چلتا۔
قبل ازیں علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، علیمہ خان وکیل تابش فاروق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں چار جون تک توسیع کر رکھی ہے ان پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔ بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی۔
اسی طرح وہ 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت میں بھی پیش ہوئیں۔ عدالت نے علیمہ خان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔ سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

Share
Related Articles

کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ...

وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور...

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صفائی مہم جاری

لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں عید الاضحیٰ...

سفارتی سطح پر بھارتی مشکلات میں مزید اضافہ،’برکس ممالک کا اتحاد سے نکالنے پر غور

بھارت کیلئے سفارتی سطح پر مزید مشکلات میں اضافہ ہوگیا جبکہ آپریشن...