Home sticky post 2 وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر اپنے دو روزہ دورہء ِ سعودی عرب کیلئے اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے ۔
وزیرِ اعظم 5 اور 6 جون کو دورہء ِ سعودیہ عرب کر رہے ہیں اور عید الاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے۔ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کررہا ہے ۔ عید الاضحی کے دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز عید ملیں گے اور ان کے مابین خصوصی ملاقات ہوگی ۔
دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...