Home sticky post اختلافات شدت اختیار کر گئے،ایلون مسک کا صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ

اختلافات شدت اختیار کر گئے،ایلون مسک کا صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کردیا۔
ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا، ٹرمپ کی جگہ جے ڈی وینس کی تعیناتی کی بھی سفارش کردی، دونوں رہنماوٴں کے اختلافات میں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص 14فیصد تک گر گئے۔
ناسا سربراہی کیلئے جیرڈآئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی گئی، امریکی صدر نے ایلون مسک کی سفارش پر جیرڈ کا انتخاب کیا تھا، ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کردیا۔
ایلون مسک نے ایکس پر بیان میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بہت بڑا انکشاف کیا جائے، ٹرمپ کا نام ہونے کی وجہ سے ایپسٹین فائلز منظر عام پر نہیں لائی گئیں، ٹرمپ کا نام جنسی سکینڈلز میں بدندم ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، یاد رکھیں ،سچ ایک دن ضرور سامنے آئے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ایلون مسک بل کے معاملات سے بخوبی واقف تھے، پتہ نہیں تھا مسک منشیات استعمال کرتے ہیں، مسک سے متعلق کسی بھی معاملے سے تشویش نہیں، ایلون مسک کو حکم دیا تھا کہ وہ انتظامیہ سے الگ ہو جائیں، ارب پتی پاگل ہو گیا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...