Home sticky post 4 معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے آپریشن سندور سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیئے

معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے آپریشن سندور سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیئے

Share
Share

حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں سے بھارتی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر شدید نقصان پہنچا ہے اس حوالے سے معروف بھارتی تجزیہ کار شوشانت سنگھ کا کرن تھاپر کے انٹرویو میں مودی سرکار کی شفافیت اور بھارتی سی ڈی ایس کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی۔

ییل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور معروف سیاسی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ:
"بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، انیل چوہان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا”
انیل چوہان کے مطابق اصل اعداد و شمار کی اہمیت نہیں، جبکہ حقائق چھپانا بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی واضح کوشش ہے، سوشانت سنگھ نے کہا کہ انٹرویو میں سی ڈی ایس نے بھارتی ایئر فورس کے بھاری نقصان کو تسلیم کیا اورپاکستانی فضائیہ نے پہلے ہی رات میں بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوئے بغیر بھارتی طیارے مار گرائے۔
سوشانت سنگھ نے کہا کہ طیاروں کے گرنے پر جھوٹا پروپیگینڈا اور مودی کی مسلسل خاموشی حکومت کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
بھارت اطلاعاتی جنگ کے میدان میں بھی ناکام، جبکہ پاکستانی میڈیا عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
سوشانت سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بین الاقوامی میڈیا کے سوالات کا پاکستان نے موثر جواب دیا، جبکہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔ انکا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جنگجویانہ پالیسی، درحقیقت اس کی ناقص سوچ کو بے نقاب کرتی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...