Home تازہ ترین پاکستان کی بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیروت اور جنوبی لبنان کے کچھ حصوں پر اسرائیلی افواج کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے یہ حملے بین الاقوامی قانون، لبنان کی خودمختاری اور 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کا یہ استعمال شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ اور علاقائی عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

شفقت علی خان نے واضح کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور جنگ بندی کے ثالثوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کو جوابدہ ٹھہرانے اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے *فوری کردار ادا کریں

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...