Home #ٹرینڈ وفاقی وزیرچودھری سالک حسین کا فلسطینیوں کیلئے پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعادہ

وفاقی وزیرچودھری سالک حسین کا فلسطینیوں کیلئے پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعادہ

Share
Share

جنیوا:سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چودھری سالک حسین نے فلسطینیوں کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
چودھری سالک حسین نے اس حمایت کا اظہار جنیوا میں عرب لیبر آرگنائزیشن کے زیراہتمام فلسطینی محنت کشوں اور عوام کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی اجلاس کے عنوان سے ایک تقریب میں کیا۔
چودھری سالک حسین نے غزہ میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت نہتے شہریوں کیخلاف طاقت کے استعمال اور مظالم کی شدید مذمت کی۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی اور طبی امداد فوری فراہم کریں۔
وفاقی وزیر نے قتل عام روکنے اور معمولات زندگی بحال کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور محنت کشوں کے عالمی ادارے سے فوری اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔
اجلاس میں محنت کشوں کے عالمی ادارے کے رکن ممالک کے وزراء او ر سینئر عہدیداروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فلسطین کے وزیر محنتAnaas Atari نے بھی عرب ممالک کی اعلیٰ قیادت، محنت کشوں کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل اور انٹر نیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے بچوں اور خواتین سمیت فلسطینیوں کی نسل کشی کی بھی مذمت کی۔
ادھر سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر نے جنیوا میں انٹرنیشنل ٹریڈیونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرلLuc Triangle سے بھی ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے Decent ورک کنٹری پروگرام کے تحت محنت کے عالمی معیارات اور ملکی کوششوں کے پاکستان کے عزم پر زور دیا جس کا مقصد اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت محنت کشوں کیلئے حالات بہتر بنانا ہے۔چودھری سالک حسین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی توجہ بیرون ملک مقیم محنت کشوں کا تحفظ یقینی بنانے اور سماجی تحفظ کے نظام کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
دونوں مواقع پر جنیوا میں اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے بلال احمد،Ophrd کے جوائنٹ سیکرٹری سلیمان غنی، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد اور پاکستان کے دیگر حکام وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔

Share
Related Articles

کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ...

وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور...

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صفائی مہم جاری

لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں عید الاضحیٰ...

سفارتی سطح پر بھارتی مشکلات میں مزید اضافہ،’برکس ممالک کا اتحاد سے نکالنے پر غور

بھارت کیلئے سفارتی سطح پر مزید مشکلات میں اضافہ ہوگیا جبکہ آپریشن...