Home sticky post شہداء کے خون سے لکھی گئی ایک اور سیاہ صبح،غزہ میں مزید 75 فلسطینی شہید

شہداء کے خون سے لکھی گئی ایک اور سیاہ صبح،غزہ میں مزید 75 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ:فلسطین کی مظلوم سرزمین اسرائیلی جارحیت کی زد میں ہے۔ تازہ فضائی حملوں میں 70 سے زائد معصوم فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بچے، خواتین اور بوڑھے شامل ہیں۔ غزہ کے علاقے صبرا میں ایک گھر پر حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے، ایک پورا خاندان مٹی تلے دفن ہو گیا۔

فلسطینی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مجاہدین موومنٹ کے سیکرٹری جنرل، شیخ اسعد ابو شریعہ بھی شہید ہو گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی صیہونی بربریت جاری ہے۔الخلیل کے قریب اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

ان مسلسل مظالم نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، مگر افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ عالمی ضمیر اب بھی خاموش ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حملے عسکری نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ نہتے عوام، بچے اور ماں کی گود میں سسکتے شیرخوار — سب اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...