Home sticky post 2 بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

Share
Share

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے عید الاضحٰی کے پرمسرت موقع پر ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر نے پارٹی کارکنوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے جذبے کو سراہا۔

صدر زرداری نے کہا کہ "ہمارے ورکرز ہی ہماری اصل قوت ہیں، جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفاداری نبھانی ہے اور قومی ترقی کیلئے سرگرم کردار ادا کرنا ہے۔”

صدر مملکت نے ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور پاکستان کو خود کفیل بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، خاص طور پر زرعی شعبہ ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو سپورٹ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ "ہمیں زرعی اصلاحات اور کسان دوست پالیسیوں پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔”

صدر آصف علی زرداری نے بھارت میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کو بدترین تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔ ہندوتوا نظریہ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان اس دھرتی میں گہری تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں جنہیں مٹانا ممکن نہیں۔

صدر مملکت نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کریں تاکہ پاکستان ایک مضبوط اور باوقار قوم بن کر ابھرے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...