Home sticky post 4 پارکوں اور تفریحی مقامات پر عوام کا رش، عید کا تیسرا دن خوشیوں سے بھرپور

پارکوں اور تفریحی مقامات پر عوام کا رش، عید کا تیسرا دن خوشیوں سے بھرپور

Share
Share

اسلام آباد:عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا عمل جاری ہے۔ کئی مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ گھروں میں انفرادی قربانی بھی ہو رہی ہے۔

وہ افراد جنہوں نے پہلے یا دوسرے دن قربانی کا فریضہ سر انجام دیاہے، آج عزیز و اقارب اور مہمانوں کی میزبانی میں مصروف ہیں۔ گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں بریانی، قورمہ، کباب، تکہ بوٹی اور مٹن کڑاہی جیسے روایتی اور لذیذ کھانے مہمانوں کی تواضع کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔

عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے آج سیر و تفریح کے لیے پارکوں، چڑیا گھروں، تفریحی مقامات اور ہوٹلوں کا رخ کیا ہے۔ بچے جھولوں اور آئسکریم کے مزے لے رہے ہیں تو وہیں بڑے بھی تعطیلات کا بھرپور لطف اُٹھا رہے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تیسرے دن بھی خوشیوں کا سماں ہے، اور عوام اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں کو بانٹنے میں مصروف ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...