Home sticky post 4 سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حجاج کرام کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حجاج کرام کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے

Share
Share

ریاض :سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی واپسی کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہےمحکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ حجاج کی روانگی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے جدید سکیورٹی سسٹمز کی مدد سے انسانی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔ تمام زمینی، فضائی اور بحری پورٹس پر حجاج کی روانگی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج بیرون مملکت سے سعودی عرب آئے، جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 654 داخلی حجاج تھے۔
اندرون و بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 اور خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...