Home تازہ ترین پاکستان میں شرح خواندگی 60.65 فیصد ہو گئی، اقتصادی سروے

پاکستان میں شرح خواندگی 60.65 فیصد ہو گئی، اقتصادی سروے

Share
Share

اسلام آباد:اقتصادی سروے 2024-25ء میں بتایا گیا ہے کہ آبادی اور ہائوسنگ مردم شماری 2023ء کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 60.65 فیصد ہو گئی ہے جس میں 68 فیصد مرد، 52.8 فیصد خواتین اور 40.15 فیصد خواجہ سرا افراد تعلیم یافتہ ہیں۔ شہری خواندگی 74.09 فیصد اور دیہی خواندگی 51.56 فیصد سے زیادہ ہے۔صوبائی شرح خواندگی میں پنجاب 66.25 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد سندھ 57.54 فیصد ، خیبر پختونخوا 51.09 فیصد اور بلوچستان 42.01 فیصد ہے۔

پاکستان کے تعلیمی اعدادوشمار 2022-23ء کی رپورٹ میں مجموعی طور پر سکولوں سے باہر بچوں میں 38 فیصد میل اور 42 فیصد فی میل، پنجاب میں یہ شرح 32 فیصد ، خیبر پختونخوا میں 30 فیصد، سندھ میں 47 فیصد اور بلوچستان میں 69 فیصد ہے۔ مالی سال 2025 میں ایچ ای سی کو پبلک یونیورسٹیوں میں 159 ترقیاتی منصوبوں (138 جاری، 21 نئے) کے لیے 61.1 بلین روپے مختص کیے گئے جن میں لیپ ٹاپ سکیم کے لیے 12 ارب روپے شامل ہیں۔ جولائی تا اپریل مالی سال 2025 کے دوران 32.6 بلین روپے جاری کیے گئے۔

ایچ ای سی نے عالمی بینک کے تعاون سے 400 ملین امریکی ڈالر کے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کا آئی ٹی جزو شروع کیا جس کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی تکنیکی ڈھانچے کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرنا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...