Home highlight 190پاوٴنڈ کیس ، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر

190پاوٴنڈ کیس ، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

لاسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔نیب کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دے تھی، 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کاروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی، 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہوا تھا۔پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور بشری بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے، 17 جنوری کو احتساب عدالت نے بانی اور بشری بی بی کو سزائیں سنائیں تھی، پی ٹی آئی پیٹرن انچیف کو 14 سال بشری بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...