Home sticky post 5 سینیٹ کا بجٹ اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ کا بجٹ اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

Share
Share


اسلام آباد: سینیٹ کا بجٹ اجلاس آج شام چھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے لیے آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کا مرکزی نکتہ وزیر خزانہ کی جانب سے مالیاتی بل 2025 کی نقل ایوان میں پیش کرنا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات مالیاتی بل اور انکم ٹیکس دوسرا ترمیمی بل 2025 سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ اس کے بعد ان بلز پر غور کیا جائے گا اور سفارشات کی روشنی میں انہیں منظور کرنے پر بحث متوقع ہے۔

اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر فیصل سلیم رحمان سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025 اور پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافیٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ترمیمی بل 2024 سے متعلق رپورٹس پیش کریں گے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...