Home تازہ ترین دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں کےلیے ہیوی فرنس آئل یونٹس فعال

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں کےلیے ہیوی فرنس آئل یونٹس فعال

Share
Share

گلگت:دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کےلیے درکار بجلی کی فراہمی کےلیے مین ڈیم سائٹ پر ہیوی فرنس آئل یونٹس (ایچ ایف او ) کو فعال کردیاگیا ہے۔

ترجمان دیامر بھاشا ڈیم کے مطابق تقریبا 56 میگاواٹ کے حامل اس پلانٹ میں پہلے مرحلے میں چار ہیوی آئل جنریٹرزکو فعال کیا گیا ہے، ہر یونٹ 8.4میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔اسطرح دوسرے فیز میں مزید 2یونٹس کو نصب کیا جائے گا، مجموعی طور پر کل چھ یونٹس سے 50.4 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پانچ ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے 1.1میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، مجموعی طور پر کل 55.9 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو کہ ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں کو درکار ہوگی۔
خیال رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی مختلف سائٹس پر دن رات تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 8.1ملین ایکڑفٹ ہے جس سے 12لاکھ 30ہزار ایکڑ اراضی زیرکاشت آئے گی۔ دیامربھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار 500میگاواٹ ہے جس سے قومی نظام کو سالانہ 18 ارب یونٹس سستی اور ماحول دوست پن بجلی میسر آئے گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...