Home تازہ ترین امریکا تجارتی تنازعات کو بات چیت اور تعاون کے ذریعے حل کرے،چین

امریکا تجارتی تنازعات کو بات چیت اور تعاون کے ذریعے حل کرے،چین

Share
Share

لندن:چین نے کہا ہے کہ امریکا کو تجارتی تنازعات کو مساوی بات چیت اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔
چینی خبررساں ادارے ” شنہوا ”کے مطابق یہ بات چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے لندن میں چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کی پہلی ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ امریکا کو چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے الفاظ کو عملی جامہ پہنائیں اور وعدوں کو برقرار رکھنے اور اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لئے ٹھوس کوششوں میں خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تاکہ بات چیت کے مشکل سے حاصل ہونے والے نتائج کو مشترکہ طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کی پہلی میٹنگ پیر سے منگل تک لندن میں ہوئی جس میں چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ، یو ایس کامرس سیکرٹری ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...