Home highlight وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پریواے ای روانہ

وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پریواے ای روانہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوئے، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ امارات کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ یو اے ای تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا باعث بنے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...