Home sticky post 5 پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، ڈیجیٹل تبدیلی اور اس سے متصل عالمی تعلقات کے لئے پر عزم ہے ،وزیراعظم

پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، ڈیجیٹل تبدیلی اور اس سے متصل عالمی تعلقات کے لئے پر عزم ہے ،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ہماری حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، ڈیجیٹل تبدیلی اور اس سے متصل عالمی تعلقات کے لئے پر عزم ہے پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ہے۔
لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شرکت پر وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ میں لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی مؤثر موجودگی اور شرکت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس سے بھرپور شرکت سے پاکستان کو ایک آگے بڑھتے ہوئے ملک کی حیثیت حاصل ہوئی ہے جو ٹیکنالوجی، اختراعات اور نوجوانوں کی دنیا کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے اس طرح کے ایک اہم پلیٹ فارم پر ہماری موجودگی ہمارے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فوٹ پرنٹ اور عالمی اہداف کی عکاسی کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ، ، ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہمارے ٹیک انٹرپرینیورز کو پاکستان کا وژن بھرپور انداز میں پیش کرنے پر سراہتا ہوں جیسا کہ ہم ایک علم کی بنیاد پر معیشت کی جانب اپنے سفر کو تیز تر کررہے ہیں ، ہماری حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے، ڈیجیٹل تبدیلی اور اس سے متصل عالمی تعلقات کے لئے پر عزم ہے پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...