Home sticky post 5 پاکستانی پارلیمانی وفد کی یورپین کمیشن میں کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری کی کابینہ سربراہ ودیگر سے ملاقات،بھارتی جارحانہ منفی رویے ،خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا

پاکستانی پارلیمانی وفد کی یورپین کمیشن میں کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری کی کابینہ سربراہ ودیگر سے ملاقات،بھارتی جارحانہ منفی رویے ،خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا

Share
Share

برسلز:پاکستانی پارلیمانی وفد نے یورپین کمیشن میں کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری کی کابینہ سربراہ، لوسی سیسٹاکووا اور کیبنٹ ایکسپرٹ برائے ایشیا نیٹیویڈاد لورینزو سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات پارلیمانی وفد نے بھارت کے جارحانہ منفی رویے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے باعث خطے میں امن و سلامتی کو درپیش شدید خطرات سے آگاہ کیا ۔
پارلیمانی وفد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر التواء میں رکھ کر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مضمرات پر روشنی ڈالی۔
دوران ملاقات "گلوبل گیٹ وے اقدام” کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اطلاعات و ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان، سابق وزیر تجارت، دفاع اور امور خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان اور سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ شامل تھیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...