Home تازہ ترین محکمہ موسمیات کی 13سے 16جون کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی 13سے 16جون کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی

Share
Share

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 13سے 16جون کے دوران بالائی/وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی ،جھکڑ،گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں اور مغربی ہواوں کاسلسلہ بھی 13جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کاامکان ہے ۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ،گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا جبکہ چترال اور کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 50، دادو، نورپورتھل، سبی 49، بھکر، بہاولنگر، سرگودھا، جوہر آباد، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ جمعہ 13 جون تا پیر 16 جون کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز /موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...