Home highlight تہران پر اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی چیف شہید

تہران پر اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی چیف شہید

Share
Share

تہران :ایرانی دارالحکومت تہران پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی چیف شہید ہوگئے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز تہران پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور ڈپٹی چیف جنرل حسن محقق شہید ہوگئے، ایرانی سرکاری میڈیا نے ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
جنرل محمد کاظمی کو 2022 میں پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس برانچ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ ایران کی داخلی و خارجی سلامتی کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔ جبکہ ڈپٹی چیف جنرل حسن محقق بھی حساس ذمہ داریوں پر فائز تھے۔اس کے علاوہ جنرل محسن باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی حکام نے ان شہادتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حمایتی جان لیں کہ ایران کی جوابی کارروائیاں موٴثر، ہدف شدہ اور اسرائیل کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...