Home تازہ ترین ایران ،اسرائیل کشیدگی :بڑی تعداد میں پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

ایران ،اسرائیل کشیدگی :بڑی تعداد میں پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Share
Share

چاغی:ایران میں حالیہ صورتحال کے تناظر میں بڑی تعداد میں پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی شہر تفتان کے ذریعے وطن واپس آنے والے ان شہریوں کے لیے ضلعی انتظامیہ چاغی کی جانب سے تمام تر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چاغی عطاءلمنعیم بلوچ کی زیر نگرانی پاکستان ہاؤس تفتان میں ایران سے آنے والے شہریوں کو کھانے، پینے کے صاف پانی، آرام کے لیے بستر اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں آج ایران سے 8 کوچز کے ذریعے 74 طلباء اور 545 زائرین پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ تمام افراد کی رجسٹریشن، اسکریننگ مکمل کرنے کے بعد انہیں پاکستان ہاؤس منتقل کیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے تمام پاکستانی شہریوں کو باعزت، محفوظ اور منظم انداز میں سہولیات فراہم کی جائیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...