Home sticky post 6 اسرائیل کا ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ،دلیر خاتون اینکر کی ویڈیو وائرل

اسرائیل کا ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ،دلیر خاتون اینکر کی ویڈیو وائرل

Share
Share

تہران :اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں واقع ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں براہِ راست نشریات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اینکر براہ راست نشریات میں اسرائیل پر تنقید کر رہی تھیں۔ اچانک دھماکا ہوا تاہم خاتون اینکر بالکل نہیں گھبرائیں اور اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔
اس حملے کے چند منٹ تک نشریات معطل رہی لیکن پھر نشریات بحال کردی گئیں اور خاتون اینکر سے وہیں سلسلہ شروع کیا جہاں سے منقطع ہوا تھا۔
خاتون نے ایک بار پھر تازہ ترین اپ ڈیٹس دیں اور اسرائیل کے گھناؤنے جنگی جرائم کو سرکاری چینل پر آشکار کرنا جاری رکھنا۔
خاتون نیوز اینکر کے اس دلیرانہ اقدام پر انھیں سوشل میڈیا پر کافی سراہا اور فرض کی ادائیگی میں کسی بھی خطرے کا بہادری سے سامنا کرنے پر حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایران کا سرکاری ٹی وی چینل حملہ تہران کے پوش علاقے میں ہوا جہاں کئی اسپتال، سفارت خانے، پولیس ہیڈکوارٹرز اور اقوامِ متحدہ کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...