Home تازہ ترین صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share
Share

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بند ئ اور خصوصی اقدامات ،احسن اقبال ،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے ۔
وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورۂ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے، بجٹ میں تنخواہ دار، پینشنرز ، مزدور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزورطبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...