Home تازہ ترین بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے موخر کردی

بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے موخر کردی

Share
Share

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے خطے کے کشیدہ حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کے لیے موخر کردیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے موخر کر دیا ہے، ہم پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم، صدر اور فیلڈ مارشل کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔
نورین خانم نے کہا کہ بانی کی ایک ہفتے سے کسی سے کوئی ملاقات نہیں تھی تاہم انہیں عالمی حالات کے بارے میں معلومات تھیں، بانی نے کہا ہے کہ عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا سب پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔
نورین خانم کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ایلیٹ کلچر کا بجٹ ہے غریب کے حالات بہت برے ہوگئے ہیں، سارا ٹیکس تنخواہ دار طبقہ دے رہا ہوگا وہی بوجھ اٹھاتا ہے، پاکستان میں مزید غربت بڑھے گی، حالات بھی خراب ہو رہے ہیں۔
نورین خانم کے مطابق 33 لاکھ تعلیم یافتہ لوگ تین سال میں ملک چھوڑ کر گئے، ملک چھوڑ کر جانے والے 30 ہزار ڈالر ساتھ لے جاتے ہیں دیکھ لیں کتنا فارن ایکسچینج ملک سے باہر گیا، کے پی میں جو بجٹ پیش ہوا ہے وہ مشاورت کے بعد پاس ہوگا۔
نورین خانم کے مطابق عمران خان نے کہا کہ علی امین، تیمور جھگڑا، مزمل اسلم، شبلی فراز ملاقات کے لئے آئیں ان سے مشاورت ہوگی تو کے پی کا بجٹ پاس ہوگا۔
اس موقع پر عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی نے موجودہ حالات میں پاکستانی قوم کو اکٹھاہونے اور سب کو اتحاد کی طرف توجہ دینے کا بولا ہے، علی امین نے احتجاج سے لاتعلقی نہیں کی، بانی کے لئے دنیا میں جو بھی احتجاج کرے گا ہم ان کے ساتھ ہیں،بانی اس احتجاج پر ہنس رہے تھے۔ اسرائیل پر بانی کا جو موقف ہے وہ سب کو پتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ’’پالیسی میکنگ انکل‘‘ کر رہے ہیں ہم ان کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں، زرداری، نواز شریف اور مریم نواز پاک بھارت جنگ میں کچھ نہیں بولے تھے، امید کر رہے ہیں یہ 17سیٹوں والے جو ہمارے اوپر آئے ہیں ہمیں کچھ بتائیں گے یہ انکا کام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی کہتے ہیں غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے۔

Share
Related Articles

پیرس ایئر شو ،چین نے بغیر پائلٹ کے جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی

پیرس:فرانس کے شہر پیرس میں جاری عالمی ایئر شو 2025 میں چین...

صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف...