Home تازہ ترین صدر مملکت کا اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ،ایئر چیف سے ملاقات، پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت، غیر متزلزل عزم ،جذبے کوخراج تحسین

صدر مملکت کا اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ،ایئر چیف سے ملاقات، پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت، غیر متزلزل عزم ،جذبے کوخراج تحسین

Share
Share

اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ۔ دورہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی، بھارتی جارحیت پر فیصلہ کن ردعمل پر پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا۔صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، حکومت کی جانب سے پاک فضائیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیاصدر مملکت کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے صدر مملکت کو پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمتِ عملی، فورس اسٹرکچر، اہداف، اور مستقبل کی جنگوں کے تناظر میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی کامیابی اعلیٰ تربیت، ہمہ وقت آپریشنل تیاری، اور مقامی طور پر تیار کردہ جدید جنگی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے،پاک فضائیہ نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ فل اسپیکٹرم آپریشنز کیے، جن میں خلائی، سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر کو مربوط کیا گیا۔جدید اور انقلابی ٹیکنالوجیز کے تزویراتی استعمال نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاانہوں نے حالیہ تنازعے کے دوران پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کی اورانہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایئر چیف کی مدبرانہ قیادت نے پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا، ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری میں نمایاں اضافہ ہوا، خطے میں طاقت کا توازن از سرِ نو ترتیب ہوا، پاکستان کی مسلح افواج کی جری اور دوراندیش قیادت نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور سخت جواب دیا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ تکنیکی و تزویراتی میدان میں سب سے آگے رہی، صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، حکومت کی جانب سے پاک فضائیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
بعد ازاں صدر مملکت نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ صدر مملکت کو پاک فضائیہ کی مجموعی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...