Home sticky post 6 چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ،چینی وزارت خارجہ

چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ،چینی وزارت خارجہ

Share
Share

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکون کاکہناہے کہ بدھ کے روز تک چین کی وزارت خارجہ، ایران میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانوں کی ہم آہنگی اور متعلقہ ہمسایہ ممالک کی فعال معاونت و حمایت سے 791 چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 1,000 سے زائد افراد کا انخلا جاری ہے۔
ایران اور اسرائیل میں چینی شہریوں کے محفوظ انخلاء سے متعلق حکومتی اقدامات پر ایک سوال کے جواب میں گو جی آکون نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکمانستان جیسے ہمسایہ ممالک میں چینی سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے بارڈر چیک پوائنٹس پر چینی شہریوں کی مدد کے لیے ٹیمیں روانہ کی ہیں، جو ان کی سرحد پار کرنے، عارضی قیام اور چین واپسی میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔
کچھ چینی شہریوں کو اسرائیل سے بھی محفوظ طریقے سے منتقل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک کی بھرپور حمایت اور مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری وزارت، اور متعلقہ سفارتخانے و قونصل خانے چینی شہریوں کے انخلا میں بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...