Home sticky post 5 ایران کیلئے واضح پپغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرنڈر کرے ،اب ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے،صدرٹرمپ

ایران کیلئے واضح پپغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرنڈر کرے ،اب ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے،صدرٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ آج بھی ایران کیلئے واضح پپغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرنڈر کرے چالیس سال سے وہ امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کہہ رہے ہیں، جو انہیں پسند نہ ہو اس کے لیے مردہ باد کہتے ہیں، وہ بدمعاش تھے لیکن اب مزید بدمعاشی نہیں کر سکتے، اب ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔واضح کر دینا چاہتا ہوں ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واشنگٹن میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ایران بات کرنا چاہ رہا ہے، مگر اس نے دو ہفتے پہلے کیوں بات نہیں کی؟مجھے نہیں پتہ کہ یہ سب مزید کتنی دیر چلے گا، آج بھی ایران کیلئے واضح پپغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرنڈر کرے، ایرانی چالیس سال سے ’امریکا مردہ باد‘ اور ’اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کی نیو کلیئر تنصیبات پر حملہ کرے گا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، ایران کو بات کرنی چاہیے، ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے میں نے کہا اب بہت دیر ہوگئی، آج میں اور ایک ہفتے پہلے میں بہت فرق ہے، انہوں نے کہا وہ وائٹ ہاؤس آنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا دفاع ناکام ہو گیا ہے، ان کے پاس فضائی دفاع نہیں رہا، ایران کی نیت اچھی نہیں تھی، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہو رہا ہے ابھی کچھ ختم نہیں ہوا، ہم ایران پر حملہ کر بھی سکتے ہیں یا نہیں بھی کر سکتے، ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے، ایران کو کئی بار جوہری معاہدے کا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو آگے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پہلے دور میں بھی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیے، ایران حملوں سے بہت پریشان ہے اور اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے، آئندہ ہفتہ اہم ہے ہو سکتا ہے اس سے پہلے ہی بڑی کارروائی ہو، ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے، میں کیا کرنا چاہتا ہوں کوئی نہیں جانتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو کہا ہے کام جاری رکھیں، تاہم امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مزید مدد فراہم کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل کا یہ تنازع انتہائی احمقانہ ہے، غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطلب ہے کہ وہ ہار مانیں، اس کے بعد ہم جا کر وہاں موجود تمام جوہری سامان کو تباہ کر دیں گے، چالیس سال سے وہ امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کہہ رہے ہیں، جو انہیں پسند نہ ہو اس کے لیے مردہ باد کہتے ہیں، وہ بدمعاش تھے لیکن اب مزید بدمعاشی نہیں کر سکتے، اب ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم یقینی طور پر جیت گئے ہیں، میں یہ ضرور کہوں گا کہ ہم نے بہت زیادہ پیش رفت کی ہے، اگلا ہفتہ بہت اہم ہوگا شاید ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ہو، ساری بات یہ ہے کہ بس ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین اور روس کی جنگ کے وقت میں صدر ہوتا تو یہ جنگ نہ ہوتی، روس یوکرین جنگ میں جو رپورٹ ہوئی ہیں ہلاکتیں اس سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی ہے، ہم نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...