Home sticky post 2 آزاد کشمیر کی حکومت نے آئندہ مالی سال کا 310ارب20کروڑروپے کا بجٹ پیش کردیا

آزاد کشمیر کی حکومت نے آئندہ مالی سال کا 310ارب20کروڑروپے کا بجٹ پیش کردیا

Share
Share

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کر دیا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ حجم کا کل تخمینہ 310 ارب 20 کروڑ رکھا گیا ہے، جو آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔
سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقدہ بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے تخمینہ میزانیہ 2025-26 اور نظر ثانی میزانیہ 2024-25 پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا کل حجم 310ارب20کروڑروپے رکھا گیا ہے نئے بجٹ میں پچھلے مالی سال کی نسبت 86ارب20کروڑروپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پینشن میں 05 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عنان اقتدار سنبھالے ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزرچکاہے اور کثیر مالی وسائل کی دستیابی کے علاوہ مالیاتی نظم و ضبط کو ممکن بنانا اس حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال26-2025کے لئے مجموعی وصولیوں / آمدن کا تخمینہ2کھرب 61ارب 20کروڑ روپے،اخراجات کا تخمینہ2کھرب 61ارب 20کروڑ جبکہ ترقیاتی اخرا جات کا تخمینہ49ارب ہے۔
مالی سال26-2025کے لئے مجموعی اخراجات کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن 9ارب 26کروڑ 65لاکھ،بورڈ آف ریونیو کے لئے1ارب 98کروڑ 75لاکھ،محکمہ داخلہ کے لیے 11ارب 34کروڑ ،مواصلات و تعمیرات عامہ 6ارب 70کروڑ 23لاکھ،تعلیم 52ارب 78کروڑ 67لاکھ،صحت عامہ26ارب 27کرو ڑ 49لاکھ،ریلیف و بحالیات2ارب 1کروڑ 28لاکھ،تعلقات عامہ 43کروڑ 13لاکھ تجویز کئے گئے ہیں ۔
اسی طرح عدلیہ3ارب 89کروڑ 54لاکھ،زراعت1ارب 30کروڑ 40لاکھ، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ1ارب 18کروڑ ،سٹیٹ ٹریڈنگ37ارب 99کروڑ42لاکھ، جنگلات، وائلڈ لائف وفشریز2ارب 25کروڑ 67لاکھ ،توانائی و آبی وسائل12ارب 92کروڑ 70لاکھ،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی1ارب 11کروڑ 44لاکھ تجویز کئے گئے ہیں ۔
متفرق31ارب 38کروڑ 62لاکھ 20ہزار، کیپیٹل اخراجات5ارب کل اخراجات کا تخمینہ 2کھرب 61ارب 20کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔کل ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ برائے مالی سال26-2025 ء کے لئے 49ارب لگایا گیا ہے۔
بعدازاں بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...